Tuesday, 11 January 2022

غلام پنجتن ہوں میں مری اتنی حقیقت ہے

 نعت و منقبت


مجھے بچپن سے ہی حیدرؑ کے بچوں سے محبت ہے

غلامِ پنجتن ہوں میں مِری اتنی حقیقت ہے

مجھے بھی آپؐ کے جلوے دکھائی دیتے ہیں آقاﷺ

مِری بے نور آنکھوں میں بھی یہ کیسی بصیرت ہے

دکھائی دے رخِ سرکارؐ تو نظریں جھکا لیجے

ادب کا یہ تقاضا ہے یہ ہی سچی عقیدت ہے

مجھے بھی رکھتے ہیں دانست میں حسنین کے بابا

درِ زہرہؑ کا منگتا ہوں مِری حیدرؑ سے نسبت ہے

عطا کرتے رہیں وہ بھیک اپنی مجھ کو بھی احمد

ثنائے مصطفٰیﷺ کرتا رہوں یہ ہی عبادت ہے


فرازاحمد علوی

No comments:

Post a Comment