Tuesday, 4 January 2022

تو جھوٹ اسے نہ جان مجھے دل نہیں ملا

 تُو جھوٹ اسے نہ جان، مجھے دل نہیں ملا

غم کا ملا مچان،۔ مجھے دل💔 نہیں ملا

میت تو قیس کی اٹھا لایا ہوں دشت سے

صحرا کی ریت چھان مجھے دل نہیں ملا

مانا کہ دل کے بدلے میں دیتے ہیں لوگ دل

یارا! یقین مان مجھے دل💓 نہیں ملا

اک شخص میرے سینے میں مدت سے ہے مقیم

اس کا ہے یہ بیان؛ مجھے دل💖 نہیں ملا

جن کو ملے ہیں دل، کبھی بوڑھے نہیں ہوئے

رکھے سدا جوان،۔ مجھے دل💝 نہیں ملا

دل کے مقام پر مِرے سینے میں جھانک، دیکھ

ہے زخم کا گمان ،۔ مجھے دل💔 نہیں ملا

حاجت فقط یہی ہے، سخاوت کے بادشاہ

گر کر سکے تو دان، مجھے دل💖 نہیں ملا


شہزاد احمد شاذ 

No comments:

Post a Comment