اس طرح نہ خود کو کڑی سزا دیتے
ہمارے بس میں ہوتا تو ہم بھلا دیتے
تیرے غم سے فرصت ہی کہاں تھی مجھے
جو تیری ہر بات پہ مسکرا دیتے
زرداب رُتوں میں بھی لگتا میں کتنا پیارا
مِرے دوش پہ رکھ اپنی جو قبا دیتے
دنیا نے مجھے ایسا کرنے نہ دیا، ورنہ
سر اپنا تیری چوکھٹ پہ جھکا دیتے
آغا جرار
No comments:
Post a Comment