عارفانہ کلام نعتیہ کلام
امن عالم کا اور آشتی آپﷺ ہیں
خاتم الانبیاءﷺ،۔ راستی آپﷺ ہیں
نور بخشا ہے عالم کو جس فیض نے
میرے مولا کی وہ روشنی آپ ﷺ ہیں
آپﷺ نورً علیٰ نور، شمس و قمر
صبحِ روشن بھی ہیں چاندنی آپﷺ ہیں
آپﷺ فخرِ رُسلؑ، آپﷺ مولائے کُل
آپﷺ ابرِ کرم،۔ زندگی آپﷺ ہیں
آج عامر کا دل 💖 جس میں ڈوبا ہوا
اس کا مقصود بھی ہر خوشی آپﷺ ہیں
عامر حسنی
No comments:
Post a Comment