Tuesday, 15 February 2022

دنیا چمک گئی ہے محمد کے نور سے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


دنیا چمک گئی ہے محمدﷺ کے نور سے

ہر سمت روشنی ہے محمدﷺ کے نور سے

دل میں بسالیا ہے انھیں میں نے اے ندیم

حسرت میں تازگی ہے محمدﷺ کے نور سے

اس دل کی تیرگی کبھی مٹ پائے گی کہاں

جو دل کہ اجنبی ہے محمدﷺ کے نور سے

کامل یقیں ہے اور ہے ایمان بھی یہی

روشن یہ زندگی ہے محمدﷺ کے نور سے

دنیا کو مل گئی رخِ روشن سے روشنی

خائف بہت بدی ہے محمدﷺ کے نور سے

وہ مال و زر کی کرتا نہیں ہے کبھی ہوس

جس کا بھی دل غنی ہے محمدﷺ کے نور سے

اب تیرگی کا خوف ستاتی نہیں ہمیں

جو رہبری ملی ہے محمدﷺ کے نور سے

طیبہ نگر میں جاکے کبھی دیکھئے عظیم

روشن گلی گلی ہے محمدﷺ کے نور سے


عظیم انصاری

No comments:

Post a Comment