Thursday, 10 February 2022

زندگی ہمارے لیے کتنا آسان کر دی گئی ہے

 زندگی ہمارے لیے کتنا آسان کر دی گئی ہے

ہم کسی بھی رعایتی فروخت میں

کتابیں

کپڑے جوتے

حاصل کر سکتے ہیں

جیسا کہ گندم ہمیں 

امدادی قیمت پر مہیا کی جاتی ہے

اگر ہم چاہیں

کسی بھی کارخانے کے دروازے سے

بچوں کے لیے

رد کردہ بسکٹ خرید سکتے ہیں

تمام طیاروں ریل گاڑیوں بسوں میں ہمارے لیے

سستی نشستیں رکھی جاتی ہیں

اگر ہم چاہیں

معمولی ضرورت کی قیمت پر

تھیئٹر میں آخری قطار میں بیٹھ سکتے ہیں

ہم کسی کو بھی یاد آ سکتے ہیں

جب اسے کوئی اور یاد نہ آ رہا ہو


افضال سید

No comments:

Post a Comment