سوچتی ہوں کہ چاند شاخوں پر
اور اگیں پھول آسمانوں پر
لوگ سورج پہ چل رہے ہوتے
اور زمیں، دھول، آسمانوں پر
اشرف الخلق سب پرندے ہوں
جو ہیں مقبول آسمانوں پر
ایک حیرت کدہ ہے یہ عالم
حشر، مت بھول آسمانوں پر
اس جہاں کے ستم یہاں سہہ جا
آخرش، جھول آسمانوں پر
وہ ہمیں کھو کے یاد کرتے ہوں
ہم ہوں مشغول، آسمانوں پر
ساجدہ چھوڑ یہ جہاں، کر لے
اپنا معمول آسمانوں پر
ساجدہ انور
No comments:
Post a Comment