Tuesday 14 March 2023

چاند کی بڑھیا ماں سے اک بچے نے پوچھا

 چاند کی بڑھیا


ماں سے اک بچے نے پوچھا

چاند میں یہ دھبا کیسا ہے

ماں یہ بولی؛

چندا بیٹے

جس کو تم دھبا کہتے ہو، وہ تو اک پاگل بڑھیا ہے

بچے نے معصوم آنکھوں سے 

کچھ لمحوں تک ماں کو بڑی حیرت سے دیکھا

اور یہ پوچھا؛

ماں! جب میں چندا بیٹا ہوں تو 

مجھ میں بھی اک پاگل بڑھیا ہو گی

ماں نے اس کو بھینچ لیا

اس کے لب چومے

گردن چومی، ماتھا چوما

اور یہ بولی، ہاں تجھ میں بھی اک بڑھیا ہے 


راہی معصوم رضا

No comments:

Post a Comment