Tuesday, 6 June 2023

مفرور پرندوں کو یہ اعلان گیا ہے

 مفرور پرندوں کو یہ اعلان گیا ہے 

صیّاد نشیمن کا پتہ جان گیا ہے

یعنی جسے دیمک لگی جاتی تھی وہ میں تھا

اب آ کے مرا میری طرف دھیان گیا ہے 

شیشے میں بھلے اس نے مری نقل اتاری 

خوش ہوں کہ مجھے کوئی تو پہچان گیا ہے

اب بات تری کُن پہ ہے کچھ کر مرے مولا 

اک شخص ترے در سے پریشان گیا ہے

یہ نام و نسب جا کے زمانے کو بتاؤ 

درویش تو دستک سے ہی پہچان گیا ہے


احمد عبداللہ

No comments:

Post a Comment