Thursday, 8 June 2023

میں مدینے سے جب آیا واپس

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


میں مدینے سے جب آیا واپس

بس مِرا سایہ ہی لوٹا واپس

اپنے آقاﷺ پہ جاں لُٹائے بغیر

کیسے آ سکتا ہے بندہ واپس

انؐ کی مسجد میں مراقب جو ہوا

آ گیا انﷺ کا زمانہ واپس

بس یہ بازارِ مدینہ کی ہے رِیت

کھوٹا کرتے نہیں سِکہ واپس

دوسری بار کرم کرتے ہوئے

مانگتے کب ہیں وہ پہلا واپس

اپنے قدموں میں پڑا رہنے دیں

مجھ کو لوٹائیں نہ آقاﷺ واپس

اک جھلک نازشِ ناکارہ کو

خالی جائے گا نہ منگتا واپس


حنیف نازش قادری

No comments:

Post a Comment