Thursday, 8 June 2023

فیض ان کے عام ہو گئے دو جہاں غلام ہو گئے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


فیض انؐ کے عام ہو گئے

دو جہاں غلام ہو گئے

انؐ کے جو غلام ہو گئے

وقت کے امام ہو گئے

نام لیوا انؐ کے جو ہوئے

انؐ کے اونچے نام ہو گئے

واسطہ دیا جو آپﷺ کا

میرے سارے کام ہو گئے

فرش سے وہ جا کے عرش پر

رب سے ہمکلام ہو گئے

جب بلایا آقاﷺ نے

خود ہی انتظام ہو گئے

مصطفٰےؐ کی شان دیکھ کر

بادشاہ غلام ہو گئے

مقتدی ہیں سارے انبیاء

مصطفٰےؐ امام ہو گئے

مدح خواں ہیں آپؐ کے خواص

نعت خواں عوام ہو گئے

صف بہ صف کھڑے ہیں سب شہید

اور حسینؑ امام ہو گئے

وقفِ نعت خوانی اے ریاض

میرے صبح و شام ہو گئے


ریاض الدین سہروردی

No comments:

Post a Comment