عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
کس قدر افضل و اعلیٰ ہیں حسینؑ ابن علیؑ
یعنی توحید سراپا ہیں حسینؑ ابن علیؑ
جانِ احمدﷺ، دلِ زہراؑ، وقارِ حیدرؑ
اب خدا جانے کہ کیا کیا ہیں حسینؑ ابن علیؑ
فکرِ فردا، نہ غمِ حال، نہ ماضی کا خیال
میرے آقا، میرے مولا ہیں حسینؑ ابن علیؑ
ہم شبیہ شہ لولاکﷺ ہوئی آپ کی ذات
بخدا نور کا پتلا ہیں حسینؑ ابن علیؑ
تجھ کو حاصل ہے غلامی کا شرف اے عنبر
میرے وارث، میرے داتا ہیں حسینؑ ابن علیؑ
عنبر وارثی
No comments:
Post a Comment