Thursday, 1 June 2023

غریبوں کی جو ثروت ہیں ضعیفوں کی جو قوت ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


غریبوں کی جو ثروت ہیں، ضعیفوں کی جو قوت ہیں

انہیںﷺ عالم کے ہر دکھ کی دوا کہنا ہی پڑتا ہے​

انہیں فرماں روائے انس و جاں کہتے ہی بنتی ہے

انہیں محبوبﷺ ربِ دو سرا کہنا ہی پڑتا ہے​

زہے تاثیر، انﷺ کا نام نامی جب لیا جائے

لبوں کو لازماً صلِ علیٰ کہنا ہی پڑتا ہے

​جہاں بھر کو کیا سیراب جن کے فیضِ بے حد نے

انہیں دریائے الطاف و عطا کہنا ہی پڑتا ہے​

کیا بیڑا جنہوں نے پار آ کر نوع انساں کا

انہیںﷺ انسانیت کا ناخدا کہنا ہی پڑتا ہے​

جنہوں نے بزم امکاں سے مٹائی کفر کی ظلمت

انہیںﷺ تنویر حق، نورالہدیٰ کہنا ہی پڑتا ہے​


حفیظ تائب

No comments:

Post a Comment