عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام
زندگانی کے بتائے جسﷺ نے دنیا کو اصول
محترم ہو سب کی نظروں میں نہ کیوں ایسا رسول
اُس کی عظمت کا تعین کس کے بس کی بات ہے
آسماں پر کہکشاں ہو جس کے نقشِ پا کی دھول
تھی دعا یکساں لبِ سرکارﷺ پر سب کے لیے
سنگ زن ہو یا کوئی برسانے والا اُن پہ پھول
کتنی غالب ہو گئی ہم پر محبت دہر کی
اپنے آقاؐ کی ہدایت کو گئے ہم لوگ بھول
صرف اِک ہرزہ سرائی کے سوا کیا ہے نصیر
یہ عمل اور اِس پہ تیرا دعویِٰ عشقِ رسول
بہار کوٹی
No comments:
Post a Comment