عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
رحمت برس رہی ہے محمدﷺ کے شہر میں
ہر شے میں تازگی ہے محمدﷺ کے شہر میں
ہر ایک بھر رہا ہے یہاں دامن مراد
مخلوق آ رہی ہے محمدﷺ کے شہر میں
دولت سکوں کی ہر جگہ ہم ڈھونڈتے رہے
آخر یہ مل گئی ہے محمدﷺ کے شہر میں
ہر سمت آ رہی ہیں صدائیں درودﷺ کی
اک دھوم سی مچی ہے محمدﷺ کے شہر میں
ایسا لگا کے سامنے خود آ گئے حضورﷺ
اک نعت جب پڑھی ہے محمدﷺ کے شہر میں
روشن ہیں جس کے نور سے دونوں جہاں ریاض
ایسی شمع جلی ہے محمدﷺ کے شہر میں
ریاض الدین سہروردی
No comments:
Post a Comment