Saturday, 4 November 2023

جانتا ہوں کہ ہم تم بچھڑ جائیں گے

 لا حاصل


جانتا ہوں کہ ہم تم بچھڑ جائیں گے

جانتا ہوں کہ دونوں ملے بھی کہاں

رات لیکن

مِرے آسماں

میں نے دیکھا

مِری آرزو کا سمندر تجھے چُھو رہا تھا


اسد محمد خان

کھڑکی بھر آسمان

No comments:

Post a Comment