Thursday, 9 May 2024

گاہے گاہے جو ادھر آپ کرم کرتے ہیں

 گاہے گاہے جو اِدھر آپ کرم کرتے ہیں 

وہ ہیں اُٹھ جاتے ہیں یہ اور ستم کرتے ہیں 

جی نہ لگ جائے کہیں تجھ سے اسی واسطے بس 

رفتہ رفتہ ترے ہم ملنے کو کم کرتے ہیں 

واقعی یوں تو ذرا دیکھیو سبحان اللہ 

تیرے دکھلانے کو ہم چشم یہ نم کرتے ہیں 

عشق میں شرم کہاں ناصحِ مشفق یہ بجا 

آپ کو کیا ہے جو اس بات کا غم کرتے ہیں 

گالیاں کھانے کو اس شوخ سے ملتے ہیں ہاں 

کوئی کرتا نہیں جو کام سو ہم کرتے ہیں 

ہیں طلبگار محبت کے میاں جو اشخاص 

وہ بھلا کب طلب دام و درم کرتے ہیں 

عین مستی میں ہمیں دیدِ فنا ہے انشا 

آنکھ جب موندتے ہیں سیرِ عدم کرتے ہیں 


انشا اللہ انشا

No comments:

Post a Comment