Saturday 8 June 2024

میں تجھ کو دیکھ لوں اتنی تو زندگی دے دے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


میں تجھ کو دیکھ لوں اتنی تو زندگی دے دے

مِرے خدا! مِری ہستی کو روشنی دے دے

تِرے کرم سے میں کعبہ تو دیکھ آیا ہوں

مجھے کلامِ محمدﷺ کی دلکشی دے دے

تُو اپنے پیارے محمدﷺ کے نام پر مولا

مِرے ضمیر کو مِلت سے دوستی دے دے

تِرے کرم کی نہیں مجھ پہ انتہا کوئی

مجھے قضائے شہادت کی شاعری دے دے

یہ گل غریب ہے عاصی مگر غنی دل کا

اسے علیؑ کے گھرانے کی چاکری دے دے

 

گل بخشالوی

No comments:

Post a Comment