Tuesday 4 June 2024

کوہ و دامان میں ہی رہتا ہوں

 کوہ و دامان میں ہی رہتا ہوں

کوہلو کاہان میں ہی رہتا ہوں

لوگ بولان کو ترستے ہیں

میں تو بولان میں ہی رہتا ہوں

فائدہ دوسروں کو ہوتا ہے 

خود جو تاوان میں ہی رہتا ہوں

کرخسہ کے بغل میں گھر اپنا

شال، شاشان میں ہی رہتا ہوں

کتنا خوش بخت ہوں قسم سے فگار

ایک انسان میں ہی رہتا ہوں


محسن فگار

No comments:

Post a Comment