Saturday 8 June 2024

دل کا گھاؤ بہت گہرا ہے

دل کا گھاؤ بہت گہرا ہے


اس نے میری ڈائری پڑھ کر میز پہ رکھی

میں نے اِترا کر پوچھا؛

بولو شاعری کیسی ہے؟

اس نے میری آنکھوں میں

کچھ دیر کو دیکھا

اور پھر اٹھ کر جاتے جاتے

اتنا کہا کہ؛

شاعری تو اچھی ہے، لیکن

دل کا گھاؤ بہت گہرا ہے


صبا خان 

No comments:

Post a Comment