Wednesday 12 June 2024

تعظیم سے لیتا ہے خدا نامِ محمد

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تعظیم سے لیتا ہے خدا نامِ محمدﷺ

موجود ہے قرآں میں سدا نامِ محمدﷺ

تاثیر ہے کیا نام میں سرکارِ دو عالم

ہے مظہر ہستئ خدا نامِ محمدﷺ

معراج کی شب نور سے عالم تھا منور

آتی تھی فضاؤں سے صدا نام محمدﷺ

ایمان کی یہ حد ہے جہاں میں اے عزیزو

ہے ختم رسلﷺ نور خدا نام محمدﷺ

تابندہ مقدر میرا ہو جائے نہ کیوں کر

ہے وردِ زباں صلی علیٰ نام محمدﷺ

جس ذاتِ گرامی کے ہو تصرف میں دو عالم

مقصود ہے محبوبِ خدا نام محمدﷺ

میرے لیے جینے کی دعا نام محمدﷺ

حیدر ہے دوا اور دعا نام محمدﷺ


ذوالفقار حیدر پرواز

No comments:

Post a Comment