Tuesday 4 June 2024

آقا کی اطاعت ہی اطاعت ہے خدا کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آقاﷺ کی اطاعت ہی اطاعت ہے خُدا کی

کیا نعمت عُظمیٰ مِرے خالق نے عطا کی

بھٹکے ہوئے لوگوں کو صحیح راہ دکھا دے

ہر وقت خُدا سے مِرے آقاﷺ نے دُعا کی

سرخروئی ہے دُنیا میں اور عُقبیٰ میں اُسی کی

ناموسِ محمدﷺ پر جاں جس نے فدا کی

مولیٰ کی کرامات پر سب رہ گئے ششدر

دو لخت ہُوا چاند جب طاعت میں خُدا کی

بُو جہل سے واقف ہے جو ہر صاحبِ ایماں

مردُود وہ ضد میں ہی رہا اپنی انا کی

اس شان کا کونین میں کوئی بھی نہیں ہے

وہ ذات ہے حیدر مِرے محبوبِؐ خدا کی


ذوالفقار حیدر پرواز

No comments:

Post a Comment