Tuesday, 19 November 2024

بگڑی ہوئی امت کی تقدیر بناتے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بگڑی ہوئی امت کی تقدیر بناتے ہیں

‏بگڑی ہوئی امت کی تقدیر بناتے ہیں

سرکارؐ کی محفل میں سرکارؐ بھی آتے ہیں

انوار برستے ہیں رحمت کے سر محفل

جب شاہ مدینہﷺ کی ہم نعت سناتے ہیں

دامانں رسالتؐ میں ملتی ہے پناہ ان کو

جو سرور عالمؐ کے دربار میں جاتے ہیں

اس نام محمدﷺ سے ہر سمت اجالا ہے

سب اہل نظر اس کو آنکھوں سے لگاتے ہیں

کچھ اشک عقیدت کے سرمایہ ہے آنکھوں کا

ہر روز یہی موتی پلکوں پہ سجاتے ہیں

اس حشر کے کیا کہنے جس روز اسرار کو

پیغام یہ آئے گا، سرکارﷺ بلاتے ہیں


محمد علی ظہوری

No comments:

Post a Comment