Wednesday, 7 January 2026

جدھر دیکھو جمال مصطفیٰ کی ضوفشانی ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جدھر دیکھو جمال مصطفیٰﷺ کی ضوفشانی ہے

جہاں دیکھو یتیمِﷺ آمنہ کی نعت خوانی ہے

خلوصِ دل ہی کام آتا ہے دربارِ رسالتﷺ میں

جو آنسو تھا وہ موتی ہے، جو پانی تھا وہ پانی ہے

تمہاری سیرتوں میں ہے کوئی رنگ ان کی سیرت کا

تمہارے پاس کیا عشقِ محمدﷺ کی نشانی ہے

محمدﷺ سے محبت کی گواہی دے عمل جس کا

اسی کی نعت خوانی در حقیقت نعت خوانی ہے

منظم کارواں بن کر چلے امت محمدﷺ کی

تیرا ٹکڑوں میں بٹ جانا نشانِ بے نشانی ہے

اطاعت بھی ضروری ہے شہِؐ خوباں کے اے زاہد

یہ دعوٰئ محبت ہے اطاعت خوش گمانی ہے


شہناز عفت 

No comments:

Post a Comment