رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
لٹ رہی ہے بہار کون سنے
خشک ہیں آبشار کون سنے
گل و بلبل بھی اب پریشاں ہیں
ان کی لیل و نہار کون سنے
روٹھی روٹھی ہے وادیوں کی فضا
درد ہیں بے شمار کون سنے
وحشتیں ہر نفس ہوئیں برپا
دل ہُوا زار زار کون سنے
گوہر سیما
No comments:
Post a Comment