Tuesday, 15 December 2020

میرا درد دسمبر ہے

 میرا درد دسمبر ہے

اور ہمدرد دسمبر ہے

بالکل تیرے لہجے جیسا

ٹھنڈا سرد دسمبر ہے

سورج دھندلا، پھیکا چاند

پیلا زرد دسمبر ہے

درد انوکھے دینے والا

ہر اک فرد دسمبر ہے

ایک تو قسمت ہرجائی ہے

اک بے درد دسمبر ہے


عنبرین خان

No comments:

Post a Comment