سنو اے دریا صفت آنکھوں والی صحرا مزاج لڑکی
تم بہت خوبصورت ہو
مگر تم جتنی بھی خوبصورت ہو
زندگی سے زیادہ خوبصورت تو نہیں
اور میں جتنا بھی بد صورت ہوں
محرومی سے زیادہ نہیں
تم اتنی خوبیوں کے باوجود بھی
جب چاہو خوش نہیں ہو سکتی
اور میں اتنی خامیوں کے باوجود بھی
اپنی مرضی سے اُداس ہونے کا ہنر جانتا ہوں
عرفان شوکت
No comments:
Post a Comment