Tuesday, 9 February 2021

تمہارا دیکھنا حسن ادا تھا

 تمہارا دیکھنا حسنِ ادا تھا

ہمارا قتل تو اک حادثہ تھا

مشامِ تیز سے منزل مِلی ہے

وگرنہ راستہ ظُلمت بھرا تھا

میں اپنے خوف سے بعاً مانع ہوں

میری تو گھات میں اک راستہ تھا

مجھے حالات نے دُھندلا دیا ہے

میں اپنی ذات میں اک آئینہ تھا

شگفتہ تر ہے صدیوں کی زباں پر

صفی جی اک انوکھا واقعہ تھا


افضل صفی

No comments:

Post a Comment