سلام بر سیدہ فاطمہ زہرا
شانِ زہرا کا قصیدہ سورۂ کوثر ہوا
دشمنِ شاہِ دو عالؐم حشر تک ابتر ہوا
ارضِ خاکی پر فضیلت لامکاں کے گھر کی ہے
عرشِ نوری پر نمایاں فاطمؑہ کا گھر ہوا
رنگ سُرخ و سبز دونوں ایک ہیں مثلِ حنا
رزم میں شبیرؑ جیسے بزم میں شبرؑ ہوا
فاطمؑہ کنزِ خدا اور دخترِ سلطانِؐ دِیں
مادرِ شَبیر و شبّر، زوج بھی حیدؑر ہوا
فاطمؑہ جزو محمدؐ، کی صدائیں چار سُو
بلوۂ مکر و حسد جب آپؑ کے در پر ہوا
آیۂ تطہیر پڑھ کر فاطمؑہ کا نام لوں
سُرمۂ چشمِ وفا سے خوب تر منظر ہوا
منظر نقوی
No comments:
Post a Comment