Monday, 8 February 2021

کس نے کتنا دکھ سہنا تھا

 چاروں جانب آگ لگی تھی

میرا سینہ لال ہوا تھا

تیرے سپنے، سرخ  ہوا تھی

آنکھوں میں صحرا جلتا تھا

دل کی دیواروں پر لیکن

اب بھی تیرا نام لکھا تھا

تُو نے آنسو پونچھ لیے تھے

میرا تن اب بھی گیلا  تھا

جانے والے تیری خاطر

کس نے کتنا دکھ سہنا تھا


زبیر فیصل عباسی

No comments:

Post a Comment