Friday, 14 May 2021

عشق بھلا دیتا ہے سب رسم رواج بھی

 عشق بُھلا دیتا ہے سب رسم رواج بھی 

پہلے پہل سرور پھر مرضِ لا علاج بھی 

مفلس بنا دیتا ہے یہ شہنشاہوں کو  

جو کرتے تھے پوری دنیا پہ راج بھی 

محبت کے معاملے میں، یہاں آج  بھی

نرم مزاج لوگ بنتے ہیں ظالم سماج بھی

ہمیشہ پا لینا ہی کمال نہیں ہوتا صاحب 

لُٹا دیتے ہیں دل والے تخت و تاج بھی 

سُود خور ہے بلا کا، سدا سے یہ عشق 

عشق وصول کرتا ہے اصل و بیاج بھی


شہزادہ کبیر

No comments:

Post a Comment