Sunday, 20 June 2021

مجھے جب محبت ہوتی ہے تو لگتا ہے

 مجھے جب محبت ہوتی ہے

عرب شاعری سے اردو ترجمہ


مجھے جب محبت ہوتی ہے

تو لگتا ہے میں وقت کا شہنشاہ بن گیا ہوں

زمین اور جو کچھ بھی اس میں ہے

میری ملکیت بن چکا ہے

اور میں گھوڑے پر سوار سورج کی سیر کو نکل کھڑا ہوتا ہوں


مجھے جب محبت ہوتی ہے

تو میں بہتی ہوئی روشنی میں ڈھل جاتا ہوں

کہ نظر جسے دیکھ نہ سکتی ہو

اور میری ڈائریوں میں لکھی نظمیں

ببول اور پوست کے کھیت بن جاتی ہیں


مجھے جب محبت ہوتی ہے

پانی میری انگلیوں سے پھُدک کر بہہ نکلتا ہے

گھاس میری زبان پر اُگنے لگتی ہے

جب میں محبت کرتا ہوں

میں اس سبھی وقت سے باہر کا کوئی وقت بن جاتا ہوں


نزار قبانی

اردو ترجمہ: منو بھائی

No comments:

Post a Comment