Saturday, 19 June 2021

یہ کیسا صبر ہے کڑوا بھی جس کا پھل کوئی نئیں

 یہ کیسا صبر ہے کڑوا بھی جس کا پھل کوئی نئیں

کسی کے پاس میرے مسئلے کا حل کوئی نئیں

وہ جب سے چھوڑ گیا ہے میں خود سے کہتا ہوں

کبھی تو چھوڑ ہی جانا تھا اس نے چل کوئی نئیں

لو زندگی نے تو برباد کر دیا ہے مجھے

تم اپنا شوق بھی پورا کرو اجل، کوئی نئیں

اگرچہ خوف تھا مجھ کو بھی اپنے جلنے کا

مگر میں آگ سے کہتا رہا کہ جل، کوئی نئیں

یہ کوئی فلم نہیں جس کی پھر ریہرسل ہو

یہ زندگی ہے میاں اس میں رف عمل کوئی نئیں


انس سلطان

1 comment: