Thursday, 10 June 2021

کرو ختم جھگڑا نشہ اپنا اپنا

 کرو ختم جھگڑا، نشہ اپنا اپنا

خودی اپنی اپنی، خدا اپنا اپنا

سوال اپنے اپنے، جواب اپنے اپنے

یہ کیوں اپنا اپنا، یہ کیا اپنا اپنا

سنو میں سے تُو تک، سنو تُو سے میں تک

ہے سب کے لیے آئینہ اپنا اپنا

یہ مستی کا سجدہ، الستی کا سجدہ

قضا اپنا اپنا، ادا اپنا اپنا

پلٹنا ہے سب کو احد ہی کی جانب

مکمل کرو، دائرہ اپنا اپنا

ثبوت اپنے ہونے کا دینا ہے سب کو

جلانا ہے سب کو دِیا اپنا اپنا


میر احمد نوید

No comments:

Post a Comment