Thursday, 3 June 2021

سامنے کاغذ قلم ہیں ذہن و دل کہتے بھی ہیں

مجبوری


سامنے کاغذ قلم ہیں ذہن و دل کہتے بھی ہیں

کچھ نہیں آتا سمجھ میں ہم لکھیں تو کیا لکھیں

 ہے گُھٹن سی وادئ افکار و احساسات میں

کس طرح ایسے میں کوئی گیت یا نغمہ لکھیں

اف! یہ کیسا وقت، کیسی گردش حالات ہے؟

اضطراب، اُلجھن، بے چینی نے کیا دو چار ہے

کچھ نہیں آتا سمجھ میں ایسے میں کیا کیجیے

زندگی بھی جیسے اپنے آپ سے بیزار ہے


نیاز احمد جیراجپوری

No comments:

Post a Comment