Tuesday, 1 June 2021

اس زندگی سے پیار کے لمحات کاٹ کر

 اس زندگی سے پیار کے لمحات کاٹ کر

تم نے تو رکھ دئیے ہیں مِرے ہات کاٹ کر

عزت کے ساتھ آنکھ سے ہوتے نہیں بری

کچھ قیدی بھاگتے ہیں حوالات کاٹ کر

اک آدھ بار میں نے اسے ٹوک بھی دیا

شرمندہ وہ ہوا نہ مِری بات کاٹ کر

اس شہر میں بہت سے مضافات ضم ہوئے

کالونیاں بنا لی ہیں باغات کاٹ کر

مجھ کو سمجھ کہانی کی آتی ہے دیر سے

میں فلم دیکھتا نہیں نغمات کاٹ کر

محبوب شور کم نہیں کمرے کا ہو سکا

مہمان تو چلے گئے ہیں رات کاٹ کر


خالد محبوب

No comments:

Post a Comment