رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
عہد
عرب شاعری سے اردو ترجمہ
میں نے عہد کیا تھا
کہ جب بھی تمہارا نام
پکارا جائے گا، میں چونکوں گا نہیں
مگر میں پاسِ عہد نہ کر سکا
کیونکہ جب بھی تمہارا نام پکارا جاتا ہے
تو اپنی چیخوں کو روکنے کے لیے
صبرِ ایوبؑ بھی کم پڑ جاتا ہے
نزار قبانی
No comments:
Post a Comment