Saturday, 16 October 2021

زندگی کے ناٹک میں ایک اداکارہ ہوں میں

 زندگی کے ناٹک میں

ایک اداکارہ ہوں میں

یہ ہو گا المیہ یا رزمیہ

کون بتا سکتا ہے

جب پردہ اٹھتا ہے

مجھے اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے

کچھ سوچے سمجھے بغیر

دوسرے اداکاروں کے اشاروں پر

بولنے پڑتے ہیں اپنے مکالمے

میرے کردار ہیں بے شمار

مختلف جذبات لیے

مدد کرنے کے لیے مجھے

پسِ پردہ کوئی نہیں ہے

کیا میں نے اپنا کردار صحیح نبھایا

جو کہنا تھا سہی کہا سہی ڈھنگ سے

کیا میں نہ کامیاب تھی

کیا سامعین کی تالیاں

اور نقادوں کی داد میں نے حاصل کی

یا پھر سب کی نظروں میں گر گئی

ان سوالات کا وقت ہی جواب دے گا

پردہ گرنے کے بعد


ایلزبتھ کورین مونا

No comments:

Post a Comment