Saturday, 2 October 2021

بچوں سے کھیلتے ہو

 بچوں سے کھیلتے ہو

بوڑھے جو ہو چکے ہو

نظریں چُرا رہے ہو

کیا تم بھی رو چکے ہو

باہر کیا ڈھونڈتے ہو

جو گھر میں کھو چکے ہو

آنکھیں کُھلی ہوئی ہیں

لگتا ہے سو چکے ہو


فاروق قیصر

المعروف انکل سرگم

No comments:

Post a Comment