Saturday, 16 October 2021

خواب چلو اچھا کیا تم نے

 خواب


چلو اچھا کیا تم نے

ہمیں

خوابوں کی دنیا سے

ہمیشہ دور ہی رکھا

سنا ہے

خواب کے تعبیر میں تحلیل ہونے سے ذرا پہلے

اک ایسا مرحلہ ہے

جس میں آنکھیں کھول لی جائیں

تو بینائی نہیں رہتی


علی ساحل

No comments:

Post a Comment