جو خود غلط ہے یہی کہے گا فلاں غلط ہے
سو میں غلط ہوں تو کہہ رہا ہوں جہاں غلط ہے
کسی غلط کا کوئی ازالہ نہیں کریں گے
کسی کو کچھ بھی غلط لگا ہے تو ہاں غلط ہے
ہمیں محبت میں جاودانی نہیں ملی ہے
تو کیا برا ہے جو ہم کہیں جاوداں غلط ہے
یہاں تمھیں اس طرح کے بھی کچھ غلط ملیں گے
جو ڈھونڈتے ہیں کہ کون ہے اور کہاں غلط ہے
زمین والوں نے خود بنائی یہ سب تباہی
یہ علمی جاہل سمجھتے ہیں آسماں غلط ہے
ہماری سوچیں جو حانی محدود ہو گئی ہیں
سو ٹھیک ہے ہم کہیں اگر لامکاں غلط ہے
حنان حانی
No comments:
Post a Comment