مجھے ان سب سے نفرت ہے
٭اداسی ایک ڈائن ہے
جو رات آتے ہی کمرے میں زبردستی چلی آئے
اور اک کونے میں بیٹھی نصف شب تک روتی ہی جائے
٭کہانی ایک بڑھیا ہے
جو اپنے بدنما چہرے پہ روزانہ نیا کردار بن لائے
اور اپنے دیکھنے والوں کو اگلی قسط تک مبہوت کر جائے
٭اندھیرا ایک جوکر ہے
جو چاروں سمت پھیلی روشنی کا منہ چڑاتا ہے
٭محبت ایک جنگل
اور اس کا بادشاہ ہر روز تازہ گوشت کھاتا ہے
٭سمندر ایک دلدل ہے
کسی بیوہ کے سینے کی طرح اس میں سبھی کچھ ڈوب جاتا ہے
مسافر مسکراتا ہے
رضا اللہ سعدی
No comments:
Post a Comment