رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
دکھ
دکھ اک ایسا گیت
کہ جس کو اپنے لیے
خود ہم گاتے ہیں
دکھ اک ایسی بپتا
جس میں اور کوئی کردار نہیں ہے
دکھ اک ایسا سوگ
جو یاد ہے زندہ لوگوں کی
ہم جن کو بھول چکے ہیں
دکھ اک آگ ہے
بے حس سرد زمانے میں
ہم جس کے گرد حصار بنا کر
رات گزارا کرتے ہیں
ظہیر احمد
No comments:
Post a Comment