عارفانہ کلام نعتیہ کلام
تُو محمدﷺ کو صرف دِیں سمجھا
اس کا مطلب ہے تُو نہیں سمجھا
اپنے جیسا سمجھ رہا ہے انہیںؐ؟
آسماں کو بھی تُو زمیں سمجھا؟
قابِ قوسین کی قسم مجھ کو
اس سے بڑھ کر انہیںؐ قریں سمجھا
سُن، عقیدے کی جامعیت سُن
آخریﷺ کو ہی اولیں سمجھا
پڑھ لیا ہے درودﷺ چپکے سے
دل کو جب بھی ذرا حزیں سمجھا
با کے نقطے سے بیر رکھتا ہے
خاک نکتے کو نکتہ چیں سمجھا
خالد ندیم شانی
No comments:
Post a Comment