Thursday, 20 January 2022

چاندنی پیشہ ور طوائف ہے

 چاندنی

پیشہ ور طوائف ہے

وادیوں، جنگلوں

پہاڑوں میں

اس کی آوارگی کے چرچے ہیں

نوجواں، مرمریں

بدن اس کا

مل کے سب شاعروں نے لوٹا ہے

ہر سیہ گوشہ اس سے واقف ہے

چاندنی پیشہ ور طوائف ہے


احمد فواد

No comments:

Post a Comment