رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
میری دوست
میری ایک دوست
ہمدم اور ہمراز
اس کی گہری اداس آنکھیں
سرود کے سروں جیسی
برگد کی چھالوں جیسے بال
ہونٹوں پر ان کہا پیار
لمس میں جاں گداز نرمی
اس کی خاموشی میں
آخری دم تک
میری ہمسفری کا وعدہ ہے
یاس نام ہے اس کا
ہربنس مکھیہ
No comments:
Post a Comment