عارفانہ کلام نعتیہ کلام
ازل سے لم یزل کا راستہ حضورﷺ ہیں
مِرا مِرے خدا سے رابطہ حضورﷺ ہیں
میں حشر میں کہوں گا رب سے بخش دے مجھے
تو دیکھ لے کہ میرا واسطہ حضورﷺ ہیں
یہ زندگی تِری مِری ہے چیز کیا بھلا
حیاتِ انبیاءؑ کا ضابطہ حضورﷺ ہیں
مِری لحد سے تو صدا یہ گونجنے لگی
مِرا یہاں پہ صرف مُدعا حضورﷺ ہیں
اویس اس کو خوفِ زندگی و موت کیا
جو جان لے کہ شاہِ دو سرا حضورﷺ ہیں
اویس رشید
No comments:
Post a Comment