Thursday, 6 January 2022

مل جائے گا بھر بھر کے منگتوں کو یہاں اتنا

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


مل جائے گا بھر بھر کے منگتوں کو یہاں اتنا

آقاﷺ کی محبت میں اخلاص ہو بس جتنا

دے سب کی طرف سے پھر نذرانہ عقیدت کا

جب عشقِ نبیﷺ میں تم طیبہ کا سفر کرنا

اے ربِّ جہاں! تم کو ہے پنجتنؑ کا صدقہ

ہر اُمتی کے دل کو اس در پہ جھکا رکھنا

آقاﷺ تجھے زہراؑ کی عظمت کی دُہائی ہے

اُمت کے سفینے کو ساحل پہ لگا رکھنا

بس دل میں بسا رکھنا ہے آلؑ کی اُلفت کو

گر اجرِ رسالتﷺ کو ہم نے ہے ادا کرنا

محشر میں شفاعت ہے، بس اس کے لیے حیدر

عادت ہو جسے ہر دم بس نعتِ نبیﷺ پڑھنا 


جواد حیدر

No comments:

Post a Comment