Thursday, 6 January 2022

فضائے نور میں صلّے علیٰ کی بات جاری ہے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


فضائے نور میں صلّے علٰی کی بات جاری ہے

کرم اترا ہے دل پر، اور زباں پر نعت جاری ہے

معطر ہیں فضائیں، فیض خاص و عام تک پھیلا

مزمل کی، مدثر کی صدا دن رات جاری ہے

شاہِ کونین، بزمِ دو جہاں کے لاڈلے آقا

تِرے آنے سے شر مٹا، خیر کی شفاعت جاری ہے

پڑھا صلّے علٰی ہم نے، پڑھو صلّے علٰی تم بھی

مکاں سے لامکاں تک، بس یہی براٰت جاری ہے

وہاں ٹوٹا سفینہ جو میرا طوفاں سے بچ نکلا

کہ زیرِ آب لب پر سب کے ذکرِ ذات جاری ہے


نازش غفار

No comments:

Post a Comment