Monday, 10 January 2022

جہاں ساری دنیا کو ڈھیروں مسائل نے جکڑا ہوا ہے

 جہاں ساری دنیا کو ڈھیروں مسائل نے جکڑا ہوا ہے

مجھے مسئلوں کا نہ ہونا ہی، سب سے بڑا مسئلہ ہے

گلے کا مِرے ہار بن تو گئی ہو،۔ مگر یہ بتاؤ

کسی دوست سے میرے بارے کوئی مشورہ بھی کیا ہے

ہم آزاد لوگ اس بدن قید سے تنگ ہیں، اور یہ قُربت

اگر سچ کہوں جانِ جاں! تیرے ہونے سے دم گُھٹ رہا ہے

بہت دن ہوئے کوئی کارِ گُنہ بھی نہیں کر سکا ہوں

مجھے تو میاں! اپنی اچھائی سے خوف آنے لگا ہے


راشد ملک

No comments:

Post a Comment